آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(3rd June 2021)

حمل
جس کے لئے سب کچھ کیا وہ بے وفائی پر اتر آیا ہے۔ آپ خود ہی کنارہ کشی اختیار کر لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔ اس وقت کوئی بھی ساتھ دینے کو تیار نہیں ہے۔

ثور
آپ جس بھی شخص کے لئے پریشان ہیں، اس کو آپ کی پروا بھی نہیں ہے۔ اپنے کام سے کام رکھیں اور یہ دن ویسے بھی روزگار پر توجہ دینے کے لئے بے حد اہم ہیں۔

جوزہ
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ کو کسی بڑی مشکل سے نکالنے میں ان شاءاللہ مددگار ہوگا اور آپ کی زندگی میں ایک اہم تبدیلی کی پیش گوئی بھی کر رہا ہے۔

سرطان
آپ کو کسی بھی ایسے کام میں ہرگز نہیں آنا چاہیے ،جس کے بارے میں جانتے نہیں ہیں اور آج کل کسی کا اعتبار کرنا اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے۔

اسد
جو لوگ خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں۔ وہ اپنے معاملات اپنے اللہ پاک پر کیوں نہیں چھوڑتے۔ ایسا کرکے تو دیکھیں پھر کیسے کیسے سبب بنتے ہیں، حیران رہ جائیں گے۔

سنبلہ
آپ کی ایک اہم تلاش ختم ہونے والی ہے۔ کچھ اشارے ایسے بھی مل رہے ہیں جن سے محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے لئے آگے چل کر کچھ اہم ہونے والا ہے۔ ان شاءاللہ وہ بھی اچھا۔

میزان
آپ آج سکون محسوس کریں گے، ان شاءاللہ اور بڑی ٹینشن سے نجات ملے گی۔ اولاد کے جس معاملے کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میں بڑی اہم پیش رفت ہو گئی ہے۔

عقرب
اپنے لئے اب بڑا فیصلہ کرنا ہے اور قربانی کے لئے بھی تیار رہیں۔ ظاہر ہے کچھ حاصل کرنے کے لئے کچھ کھونا بھی پڑتا ہے۔ آج صبح گھر سے نکلتے ہوئے مناسب صدقہ بھی دے دیں۔

قوس
آپ کیوں بے بس ہو رہے ہیں۔ پریشانی کی کوئی بات زائچے میں دکھائی نہیں دے رہی سب اچھا ہے، اگر رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں ۔دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں۔

جدی
جب آپ کسی بھی کام کو غصے سے کریں گے تو وہ خراب ہوگا۔ عقل دانش مندی سے چلنا ہوگا۔ پہلے ہی آپ بہت کچھ کھو چکے ہیں۔ اب مزید کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے۔

دلو
جو لوگ کسی بدنظری یا بندش کا شکار چلے آرہے تھے۔ زحل اور عقرب کے دوپہر کو ہی جگہ بدلنے سے وہ ان شاءاللہ اس سے نکل جائیں گے، شام تک خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔

حوت
نوکری میں تبدیلی کا امکان، روزگار میں مشکلات کا سامنا اور اندرون خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔ اب صرف نماز پر توجہ دیں اور (یا کریم یا سلام یا من یا اللہ)500بار ورد کریں۔

Leave a Reply