پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے، کوالیفائر اور ایلیمنٹر 1 سمیت ایونٹ کے دوران 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے،

ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای وقت کے مطابق رات 8 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے) شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ یو اے ای وقت کے مطابق شام 5 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے) شروع ہوگا۔

ڈبل ہیڈرز والے روز دوسرا میچ رات 10 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے) شروع ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کا مکمل شیڈول کچھ دیر بعد جاری کیا جائے گا۔

پی ایس ایل میں کرکٹرز اور آفیشلز پر کس طرح نظر رکھی جائے گئی…؟

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شرکت کے لیےابوظبی پہنچنے کے بعد ابتدائی قرنطینہ مکمل کرنے والے پلیئرز نے ٹریننگ کیلئے شیخ زاید اسٹیڈیم کا رخ کرلیا ہے۔

گزشتہ روز شیخ زاید اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے تقریباً تین گھنٹے ٹریننگ کی، کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کا یہ موقع 7 روز تک کمروں میں محدود رہنے کے بعد میسر آیا۔

27 مئی کو چارٹرڈ فلائٹس سے پہنچنے والے افراد کا قرنطینہ بدھ کو مکمل ہوگیا جس کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت ملی۔

Leave a Reply