ملک میں اپنے مقاصد کیلئے نئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں، مولانا فضل الرحمن

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کچھ ایسے فیصلے کیے جس سے جمہوریت کونقصان پہنچا۔

پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں اپنے مقاصد کیلئے نئے قوانین متعارف کرائے جارہے ہیں، عام آدمی سے حقوق چھیننے جارہے ہیں،  ادارے ایسے کام کر رہے ہیں جو کسی قسم کے قانون کے پابند نہیں ہیں، پی ڈی ایم کوتوڑنے میں بھی ان لوگوں کا کردار ہے، جب کہ پارٹیوں کو بھی توڑا جارہا ہے، صحافی تو کیا منسٹروں کو مارا جاتا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اگر اجتماعی طور پراستعفے نہیں دیئے تو حکومت اپی مدت پوری کرتی جائے گی، استعفوں کےآپشن کو قبول نہ کرنا حکومت کی مدد کرنے کے مترادف ہے، جو پارٹی بھی حکومت کے لئے آسانیاں پیدا کررہی عوام انہیں دیکھ رہے ہیں، ہم حکومت کو اس مقام پر لانا چاہتے ہیں تاریخ کے اوراق میں کراس کا نشان ہو،  4جولائی کو سوات میں تاریخی جلسہ کریں گے، ہرپارٹی نے اپنا انتخابی مفاد دیکھناہوتاہے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد تو نہیں لیکن کوئی چیز امکان سے باہر بھی نہیں ہے۔

Leave a Reply