آج کل

جنوبی افریقا میں خاتون کے گھر 10 بچوں کی پیدائش

جنوبی افریقا میں ایک خاتون نے بیک وقت دس بچے پیدا کرکے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے یہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے تاہم اندازہ نہیں تھا کہ عالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے۔

لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کرکےخاتون کو بتایا تھا کہ 8 بچے کوکھ میں پل رہے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔

رواں مالی سال تجارتی خسارے میں کتنا اضافہ ہوا ہے… ؟

دس بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کو کسی قسم سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔ نارمل ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ گوسیامے پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اس طرح اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مالی میں گزشتہ ماہ ایک خاتون نے 9 بچوں کو جنم دیا تھا جب کہ 2012 میں بھارتی خاتون کے یہاں 11 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی تاہم بچوں کی یہ پیدائش آئی وی ایف کے ذریعے ہوئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *