آج کل

سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے کینیڈا واقعے کو گھناونا حملہ قرار دیدیا

نیویارک: اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے خلاف دہشت گردی کو گھناونا حملہ قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان پر ہوئے گھناؤنے حملے پر صدمے میں ہوں۔ ان کی تمام تر ہمدردیاں متاثرین کے خاندان کے ساتھ ہیں، دنیا کو اسلامو فوبیا اور ہر طرح کی نفرت کے خلاف متحد ہونا ہو گا۔

عوام کو ایک کروڑ ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا، اسد عمر

قبل ازیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلم کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے، مسلم خاندان کی ہلاکت پر پوری قوم افسردہ ہے، پوری قوم حملے میں زندہ بچ جانے والے بچے کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے حملے کو دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *