آج کل

اداکارہ ہانیہ عامر

اداکارہ ہانیہ نے عاصم اظہر سے بریک اپ کی اصل وجہ بتا دی

لاہور: اداکارہ ہانیہ عامر نے عاصم سے بریک اپ کی اصل وجہ بتا دی، انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران کھل کر بتا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ میں ہانیہ اپنے دوست پروڈیوسر عمر مختار کے ساتھ لائیو ویڈیو سیشن کر رہی تھیں جس دوران ایک صارف نے پوچھا کہ آپ نےعاصم کو کیوں چھوڑا ۔

ہانیہ نے فوراً ساتھی عمر مختار سے کہا کہ یہ سوال مجھ سے نہیں بلکہ آپ سے پوچھا جا رہا ہے۔ عمر مختار نے کہا کہ میں نے عاصم کو نہیں چھوڑا اور کوئی کسی کو نہیں چھوڑتا، صرف انسان کی مصروفیت آڑے آجاتی ہیں۔

ملک میں بجلی کا شدید بحران اور لوڈ شیڈنگ، نیپرا کا نوٹس

اس کے بعد ہانیہ نے کہا کہ لوگ ہمارا مذاق نہیں سمجھ رہے ہوں گے ، عمر نے کہا کہ میں سچ بتا دوں ہا میں نے چھوڑا ہے ۔ادھر صارفین نے کمنٹس میں کہا کہ ہانیہ عاصم کا مذاق اڑا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ ہانیہ کی ایک ویڈیو گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ وائرل ہوئی جس کے بعد ہانیہ اور عاصم اظہر کا بریک اپ ہوا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *