آج کل

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت القدس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس کے ہیڈ کوارٹر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے فلسطینی ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کے باہر سے چند افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش تاہم اس دوران مزاحمت میں 3افراد شہید ہوئے جن میں سے 2 کا تعلق فلسطین ملٹری انٹیلیجنس سے ہے۔

ملک میں بجلی کا شدید بحران اور لوڈ شیڈنگ، نیپرا کا نوٹس

فلسطینی حکام کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز کی بربریت اور فلسطینی نوجوانوں کو شہادت کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاجاً ہڑتال کی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *