آج کل

سورگ شہر میں 5 روز سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری، وجہ سامنے آ گئی

رپورٹ کے مطابق پنڈی گھیب کے علاقے سورگ میں پانچ روز سے شدید لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے شہری شدید پریشان دیکھائی دینے لگے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے کی بجی چوری کی جا رہی ہے جسکی وجہ سے ہمیں بجلی میسر نہیں ہے۔ گرمی کی شدت اس وقت عروج پر ہے ۔ ایک ہی علاقے کے مختلف حصوں میں بجلی کی آنکھ مچولی چل رہی ہے ۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سورگ شہر میں تو بجلی ہے جبکہ سورگ کے آس پاس والے علاقے جو سورگ کا ہی حصہ مانے جاتے ہیں جیسا کہ نکہ غلام شاہ ، ڈھوک جلال دین ، ڈھوک کردال ، ڈھوک باباڑی ، ڈھوک وہاب اور ڈھوک ڈھاڈل میں کئی دنوں سے بجلی غائب ہے۔ بجلی چوری کی جا ر.ہی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کا جینا دوبر ہو چکا ہے ۔ شدید گرمی کی لہر اس وقت پورے پاکستان کا حصہ ہے ہم نے متعدد بار واپڈا ملازمین کو کال کی مگر بے سود، اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *