کرونا وائرس سے مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 76 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 529 ہوگئی۔

پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 252، سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 162، بلوچستان میں 26 ہزار 52، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 674، اسلام آباد میں 81 ہزار 933 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 623 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 5 ہزار 490 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 824 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 71 ہزار 669 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 967 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 76 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 529 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 436، سندھ میں 5 ہزار 183، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 185، اسلام آباد میں 768، بلوچستان میں 291، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 559 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply