آج کل

جہانگیر ترین گروپ کا بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

جہانگیر ترین گروپ کے اہم رکن اور ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ بجٹ کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دے گا، جہانگیر ترین اور ہمارا پہلے دن سے موقف تھا کہ ہم تحریک انصاف میں ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہمارے لیڈر ہیں۔

مالی سال 2022-2021 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے،ہم نے پہلے دن سے ایک ہی بات کی تھی کہ ہمیں انصاف چاہیے، ہمیں آج انصاف ملا ہے جس پر ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *