آج کل

حکومت نے قانون سازی کے قواعد توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے، شہباز شریف

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز حکومت نے قومی اسمبلی میں غیر معمولی عجلت، جمہوری اقدار اور قانون سازی کے قواعد وضوابط کو توڑ کر 20 بلز بلڈوز کئے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ گزشتہ روز کے عمل کے پیچھے حکومت کی بدنیتی مکمل واضح ہے، اس طرح قواعد کی دھجیاں اڑا کر پارلیمان نہیں چلتی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *