آج کل

سکیورٹی فورسز کا خاران میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک، 1 جوان شہید

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کے ضلع خاران میں آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایف سی بلوچستان کے ایک سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی آئی ایس پی آر ) نے بیان جاری کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نےخفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیاہے جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیاہے۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے جن کا تعلق چترال سے تھا۔

کورونا کی وجہ سے معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شوکت ترین


۔۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مادر وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں اورقربانیوں سے حاصل امن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *