آج کل

فردوس عاشق نے قادر مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور: وزیراعلی کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

ہرجانے کا نوٹس ایڈووکیٹ ارحم طارق بٹ کے توسط سے لائیو پروگرام میں بدسلوکی، ہراساں کرنے اور الزامات لگانے پر بھجوایا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادر مندو خیل 14روز میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے غیرمشروط معافی مانگیں، اگر معافی نہ مانگی گئی توہتک عزت آرڈیننس2002ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس کے مطابق قادر خان مندوخیل نے صوبائی معاون خصوصی پر بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کاحقیقت سے تعلق نہیں ۔

کورونا ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی موبائل سم بلاک کرنےکی تجویز

یاد رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ کلامی کے بعد فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی قادر مندوخیل کو تھپڑ جڑ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *