آج کل

 وزیراعظم کی زیر صدارت بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا،

اجلاس میں کابینہ کی جانب سے بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

کورونا کی وجہ سے معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شوکت ترین

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں بجٹ پیپرز اور فنانس بل 2021 پیش ہوگا جبکہ وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا فیصلہ کرے گی ۔

اجلاس میں کابینہ آئندہ بجلی اور یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی کی منظوری بھی دے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *