آج کل

وزیر خزانہ شوکت ترین آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی موجود ہیں۔ وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے نعرے لگائے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معیشت کوبحران سےنکال کرلائے۔ ہماری حکومت نے مشکل حالات کا مقابلہ کیا۔

یہ کامیابی وزیراعظم کی قیادت کے بغیرممکن نہیں تھی۔ ہمیں خراب حالات ورثے میں ملے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20ارب ڈالرکی بلند ترین سطح پر تھا۔ وزیراعظم کی سربراہی میں معیشت کو بڑے بحرانوں سے نکال لائے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *