آج کل

پی ایس ایل 6: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 134 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18 ویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فاف ڈوپلیسی اور عثمان خان نے کیا، دونوں نے جارحانہ انداز اپنایا ہی تھا کہ تیسرے اوور میں محمد وسیم نے جنوبی افریقی بیٹسمین کو 23 رنزکے مجموعہ پر بولڈ کر دیا۔ انہوں نے 5 سکور بنائے۔

عثمان خان 19 گیندوں پر 14 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے۔ شاداب خان نے وکٹ حاصل کی، اگلے ہی اوور میں محمد موسیٰ نے کپتان سرفراز احمد کو پویلین بھیج دیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین صرف 2 رنز بنا سکے۔ جیک ویدرالڈ 43 پر عاکف کا نشانہ بن گئے۔

آندرے رسل کی اننگز کا خاتمہ محمد موسیٰ نے کیا۔ ہارڈ ہٹر بیٹسمین 13 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔اعظم خان 26 سکور بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے۔

محمد نواز 4 سکور بنا کر محمد وسیم کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسن علی، محمد وسیم اور محمد موسیٰ نے 2.2 وکٹیں حاصل کیں ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ:
کولن منرو، عثمان خواجہ، شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، روحیل نذیر، حسن علی، عاکف جاوید۔ محمد وسیم۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ:
فاف ڈو پلیسی، عثمان خان، جیک ویدرالڈ، سرفراز احمد (کپتان)، اعظم خان، آندرے رسل، محمد نواز، جیک والڈرمتھ، محمد حسنین، خرم شہزاد، زاہد محمود۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *