آج کل

امداد ملی

کرونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان کو کل کتنی امداد ملی …؟

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان کو کرونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ نے واجب الادا ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی طرف سے ملکی قرضہ جات میں 14 ہزار ارب روپے اضافے کا اقرار کیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ مجموعی سرکاری قرضہ سال 2019 میں جی ڈی پی کے 81 اعشاریہ ایک فیصد تک تھا، رواں سال اضافے کے بعد مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 87 اعشاریہ 2 فیصد تک پہنچ گیا، 2019 میں مجموعی قرضہ جات جی ڈی پی کے 105 اعشاریہ 9 فیصد تک رہا، رواں سال میں قرضہ جات جی ڈی پی کے 106 اعشاریہ 8 فیصد تک پہنچ گیا۔

نیب کے کیسز میں حکومت نے جھکاؤ نہیں دکھایا، شیخ رشید

وزارت اقتصادی امور ڈویژن نے کرونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ملنے والی غیر ملکی امداد اور قرضہ جات کی تفصیل قومی اسمبلی میں پیش کی جس میں بتایا گیا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی ۔

ورلڈ بینک نے مختلف منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالرز دیئے، بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف نے ایک ارب 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز دیئے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے 50 کروڑ ڈالرز سمیت 81 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیئے، گرانٹس کی مد میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک، جاپان، چین،امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی کوریا نے 9 کروڑ 91 لاکھ 10 ہزار ڈالرز دیئے، 2 ارب 94 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز کی امداد ملی ہے ، جب کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے جی 20 ممالک نے 2 ارب ایک کروڑ 24 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کے واجب الادا قرضوں کی ادائیگی موخر کرکے ریلیف دیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *