آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 6th January 2021)

Loading...

حمل
جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا ان شاءاللہ آسان ہوگا مگر آپ بھی سیدھے راستے پر چلیں بار بار اپنی پوزیشن تبدیل مت کریں اور اپنے دل کو قابو میں رکھیں۔

ثور
آپ کی اہم ذمہ داری کم ہو گی اور آج آپ کو کچھ مالی فائدہ بھی ہو سکتا ہے جس پریشانی نے کافی دنوں سے تنگ کیا ہوا تھا وہ بھی اب ختم ہونے والی ہے۔

جوزہ
آپ کو اپنے راز کسی کو بتانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے وہ اوپن ہو سکتے ہیں البتہ روز گار کا خانہ کھلا ہوا ہے اس میں جس قدر محنت کی جائے وہ بہت کم ہے۔

سرطان
اپنے روز گار میں تبدیلی لانے کے لئے جو اقدام کر سکتے ہیں وہ ضرور کریں اس یں کامیابی ملنے کے واضح امکانات ہیں آج کسی طرف سے شاہد کوئی بڑی آفر بھی آ جائے۔

اسد
آپ کو جن معاملات میں مشکل آ رہی تھی اب اس میں نمایاں کمی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں آج کا دن تو اس حوالے سے بڑا اہم ہے شام تک خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔

سنبلہ
روز مرہ کے معاملات میں چھوٹی موٹی باتوں سے بالکل نہ گھبرائیں کسی قسم کے بڑے نقصان کا ہرگز خطرہ نہیں ہے۔ اس وقت تو ضرورت ہے تو وہ آپ کے کام پر دل لگانے کی ادھر غور کریں۔

Loading...

میزان
آپ صحت کا خاص خیال رکھیں دماغ بے حد بوجھل ہے آجکل آپ فضول قسم کی سوچوں کا شکار ہیں۔ صدقہ بھی دیں اور نماز کی طرف آ جائیں تو بہتر ہے۔

عقرب
کسی بھی قسم کے حالات میں بھی آپ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بالکل فکر نہ کریں اور صرف روز گار پر توجہ دیں ان دنوں قرض کی ادائیگی کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

قوس
آپ کے لئے بار بار یہ مشورہ ہے کہ آپ توبہ کریں کئی معاملات میں خود ہی اپنا نقصان کر رہے ہیں۔ یہ کس جرم کی سزا ہے آپ کو ابھی تک اس کا شاید اندازہ ہی نہیں ہو رہا۔

جدی
بدلتے ہوئے حالات میں آج کچھ اہم خبر ہو سکتی ہے آپ کے لئے اور امید تو بہت ہے کہ وہ اچھی خبر ہی ہو گی شاید مستقبل کے حوالے سے ہو۔ بیماری کے لئے صدقہ ضروری ہے۔

دلو
آپ کس طرف جا رہے ہیں پھر اپنا راستہ بدیل کر رہے ہیں ایسی غلطی شاید مہنگی پڑ سکتی ہے۔ اپنی آنکھیں کھولیں اور اگر سمجھ میں نہیں آ رہا تو پھر استخارے کی مدد سے چلیں۔

حوت
آج اچھا اور خوشگوار دن ہے آپ کی ایک دعا تو پوری ہونے جا رہی ہے اور جس چیز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اس کے قریب آنے کی امید بھی پوری ہونے جا رہی ہے۔

(Visited 159 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں