تین غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر چلے گئے

 پاکستان سپر لیگ 6 میں شامل تین غیر ملکی کھلاڑی اپنی اپنی قومی ٹیموں کا حصہ بننے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر، ویسٹ اندیز کے فیبین ایلن اور فیڈل ایڈورڈز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ یہ تینوں کھلاڑی جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

روانگی سے قبل ڈیوڈ ملر نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ پشاور زلمی کے ساتھ پی ایس ایل کا سفر شاندار رہا، زلمی فیملی کی طرح ہے، اچھا وقت گزرا۔

بھارت کی آئی سی سی ایونٹس پر یوٹرن لینے کی وجہ سامنے آگئی

پشاور زلمی مینجمنٹ نے فیملی کی طرح ٹیم کا ماحول رکھا ہے، نیشنل ڈیوٹی کے لیے اچھی یادوں کے ساتھ واپس جارہا ہوں۔ دوبارہ زلمی کی نمائندگی اور پی ایس ایل کھیلنا چاہوں گا۔

Leave a Reply