پی ایس ایل 6 : کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

پی ایس ایل 6 کے ستائسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرزکو 7 رنز سے شکست دیدی، نور احمد میچ آف دی میچ قرارپائے۔

پاکستان سپرلیگ کےستائسویں میچ میں کراچی  کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی۔ 177 کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 169 رنزبناسکے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا ،بابراعظم نے سات چوکوں کی بوچھاڑ کے ساتھ 54 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد آنے والے مارٹن گپٹل  بھی تنتالیس رنز بناکر نمایاں رہے ، کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیا ۔

لاہور قلندرز کی اننگز کا آغاز فخرزمان اور کپتان سہیل اختر نے کیا ، فخر زمان 19 رنز بناسکے ، جبکہ سہیل اختر نے چودہ گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ 21 رنز بنائے، محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے ،ٹم ڈیوڈ  34، جیمز فالکنر 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

کراچی کنگز کے نور احمد نے  شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 19 رنز دیکر 2 شکار کئے، محمد الیاس نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم اور عباس آفریدی نے بھی ایک ایک بلے باز کا شکار کیا ۔

Leave a Reply