اتوار, اگست 14, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اہم خبر

وزیر خارجہ شاہ محمود: پاکستان میں طالبان کی کوئی پناہ گاہیں موجود نہیں

Ali Niaz by Ali Niaz
جون 19, 2021
in اہم خبر
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی سمت آگے بڑھنے کا واحد راستہ افغانوں کے مابین مفاہمت، بقائے باہمی اور بات چیت سے ہے، اسلام آباد کا پڑوسی کے بارے میں نقطہ نظر بدل گیا ہے اور مستقبل کے انتظام کی حمایت کرے گا جو تمام افغانوں کے لئے قابل قبول ہے۔ پاکستان میں طالبان کی کوئی پناہ گاہ نہیں۔

افغان میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لئے افغان رہنما لچک کا مظاہرہ کریں، طالبان کی پاکستان میں کوئی محفوظ پناہ گا نہیں، زیادہ تر افغان طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے۔ کوئٹہ اور پشاور شوریٰ کے بارے میں ایک دہائی سے سن رہے ہیں، اس میں کوئی حقیقت نہیں۔

پاکستان میں طالبان کو مالی اعانت کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند برسوں سے بہت سی چیزیں چل رہی ہیں، ہم پرانے معاملات میں پھنسے ہوئے ہیں، افغانستان کو اس سے نکلنا ہو گا، اگر اس معاملات سے نہیں نکل پاتے تو امن کیلئے لمبا سفر نہیں ہو پائے گا۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان لمبا سفر کرے۔ ہم مفاہمت اور امن چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کے لیے افغانستان کے صدر اشرف غنی پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، انہیں امن عمل میں پیشرفت کے لئے "قیادت اور لچک” کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ افغان طالبان کیساتھ دوحہ مذاکرات کیلئے بہترین جگہ ہے۔

افغانستان سے متعلق پالیسی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایہ ملک میں امن اوراستحکام دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں ایک مستحکم افغانستان ہمیں علاقائی رابطہ فراہم کرتا ہے جس کی ضرورت ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کہتا چلا آ رہا ہے مسئلہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں۔ افغانستان سے متعلق فیصلے افغانوں نے کرنے ہیں، ہم صرف ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہم امن کے لیے افغانستان کے پارٹنر ہیں۔

انٹرویو کے دوران جب افغان امن عمل کی حیثیت اور اس سلسلے میں پیشرفت کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کے بارے میں آپ افغان قیادت سے پوچھ سکتے ہیں۔انٹرا افغان مذاکرات میں پاکستان ٹیبل پر نہیں بیٹھے گا۔ جب ضرورت ہو گی تو ہم ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کی زیادہ تر قیادت افغانستان ہیں اور افغانوں کو ان کے ساتھ مل بیٹھنا چاہیے۔ دوحہ میں مذاکرات کرنے والی طالبان قیادت مختلف ممالک کا دورہ کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ جنگ بندی کے نتیجے میں ہونے والے تشدد میں کمی کی حمایت کی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں مذاکرات اور تشدد کو ایک دوسرے کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا۔ میرے خیال میں افغان طالبان بھی امن چاہتے ہیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تشویش ہے افغانستان ایک اور خانہ جنگی میں ڈوب جائے گا ، لیکن میں سمجھتا ہوں ایسا نہیں ہوگا۔ اسی لئے میں کہہ رہا ہوں افغان قیادت ایک ساتھ بیٹھ کر آگے کی راہ تیار کریں، افغانوں کو ایک دوسرے کو قبول کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کا پاکستان ذمہ دار نہیں ہے۔ اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور ایک اچھے پڑوسی کی حیثیت سے رہنا چاہتے ہیں جس کی ہماری خواہش ہے تو پھر میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان بین الاقوامی سرحد کو قبول کر لے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں اپنی موجودگی کو پاکستان میں تخریبی سرگرمیاں کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔افغانستان میں نئی دہلی کے چار قونصلیٹ ہیں۔ کابل کے نئی دہلی کیساتھ خودمختار اور دو طرفہ تعلقات ہیں اور افغانستان کو ہندوستان کے ساتھ خودمختار اور دوطرفہ تعلقات کا پورا حق ہے۔ آپ ان کے ساتھ تجارت کرتے ہیں وہ آتے ہیں اور افغانستان میں ترقیاتی کام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ہم نے بھارت کے ساتھ قیام امن کے سلسلے میں پہل کی ، لیکن نئی دہلی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا۔ بھارت نے ایسے اقدامات اٹھائے جن سے دونوں ممالک کے مابین ماحول متاثر ہوا، پھر بھی ہم سمجھتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سیاسی صورتحال ہے، اسے غلط سمجھا جارہا ہے۔

آخر میں سوال کے جواب شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان سے انخلاء کے بعد پاکستان امریکا کوکوئی ایئر بیس نہیں دے رہا۔

Tags: افغانستانطالبانوزیر خارجہ شاہ محمود
ShareTweet
Previous Post

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل: 16 ہاؤسنگ سوسائٹیزکو نوازنے کے ثبوت مل گئے

Next Post

مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمن گرفتار

Ali Niaz

Ali Niaz

Next Post

مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمن گرفتار

Discussion about this post

تازہ ترین

پاکستان کا 75واں جشن آزادی آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاکستان کا 75واں جشن آزادی آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

اگست 14, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022

ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist