آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(28th June 2021)

حمل
صحت کا صدقہ جاری رکھیں اور دوسروں کے معاملات سے ہر ممکن دور رہیں۔ جو لوگ فساد پیدا کرتے ہیں وہ اردگرد ہی موجود ہیں۔ ان سے نقصان کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔

ثور
صورتحال تو بہتر ہو رہی ہے اور ممکن ہے کہ آپ کو چند دنوں میں کوئی بڑا فائدہ حاصل ہو۔ اس وقت گھر میں آپ کا کردار کم ہے۔ پوری توجہ دیں گے تو بہتر رہے گا۔

جوزہ
جن لوگوں نے اپنے روز گار میں پچھلے کافی عصرے سے تنگی دیکھی ہے وہ اب ان شاءاللہ اچھے دن بھی ضرور دیکھیں گے ان دنوں مالی حوالے سے تیزی سے بہتری آ رہی ہے تیار رہیں۔

اسد
لاپرواہی نہ کریں دوستی بھی ان لوگوں سے رکھیں جو سیدھے راستے پر ہیں۔ روز گاری پر توجہ بہترین نتائج دے گی۔ اور گھر یں جو نحوست محسوس کی جا رہی تھی وہ ختم ہو گی۔

سنبلہ
آج سے (حسبنا اللہ و نعیم الوکیل) 450 مرتبہ روزنہ پڑھیں۔ نعیم القادر اللہ لکھ کر اپنے پاس رکھیں حفاظت بھی ہو گی اور ہر مشکل سے نکل جانے میں کامیاب بھی ضرور ہو جائیں گے۔

میزان
اہم دن رہے گا کسی بڑے کام میں پیش رفت ہو سکتی ہے اور جو رقم کسی مقصد کے لئے درکار تھی اس کا بندوبست ہو جائے گا بس اپنوں سے کچھ ناراضگی کا اندیشہ بھی ہے۔

عقرب
چند دنوں تک موجودہ کام پر توجہ دیں ہو سکتا ہے اس میں ہی بڑی کامیابی مل جائے اگر ایسا نہ ہوا تو پھر تبدیلی پر غور ہوگا بحرحال آج بڑا ہی خاص دن ہو سکتا ہے۔

قوس
کسی کام پر بلا وجہ رقم لگ سکتی ہے مگر اس کی ضرورت میرا اللہ پوری کر دے گا ان دنوں آپ کی ایک پریشانی کم تو ہو گی مگر ابھی مزید چند یوم چل سکتی ہے۔

جدی
شاید ابھی نہ ملے مگر روزگار کے حوالے سے کچھ بہتری آنے کی امید موجود ہے۔ اگر توجہ اس طرف رہی تو بہت فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔

دلو
صحت کا صدقہ دیں کچھ دنوں سے ویسے بھی آپ نظروں میں آئے ہوئے ہیں زبان کا استعمال کم کریں دل کی بات ابھی کسی سے نہ کریں اور محبت وغیرہ کے چکروں میں نا آئیں۔

حوت
جن افراد نے اب روز گار میں تبدیلی کرنی ہے ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ اگر وہ اسی میں چند دن اور انتظار کر لیں گے تو ان کو امید ہے بڑی شاندار کامیابی ملے گی۔

Leave a Reply