آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(29th June 2021)

حمل
صحت کا خانہ کمزور ہے۔ صدقہ دیتے رہیں اور لاپرواہی کا مظاہرہ مت کریں۔ روزگار کے حوالے سے بس تھوڑی سی ہمت کرنے کی ضرورت ہے، بہتری محسوس کریں گے۔

ثور
جن لوگوں نے اپنے کام میں تبدیلی کرنی ہے وہ ابھی تھوڑا سا انتظار کرلیں، امید تو بہت ہے کہ اسی میں فائدہ حاصل ہوگا اور آج سے ہی ہونا شروع ہو سکتا ہے۔

جوزہ
ناجانے کیوں آپ کے نصیب میں وفا ہی نہیں ہے، جس کے ساتھ نیکی کی اس نے ہی دھوکا دیا۔ آپ پھر بھی ان سے دور نہیں ہوتے۔آج اپنی عزت کی حفاظت کا مشورہ ہے۔

سرطان
جو لوگ کسی بھی الجھن میں پھنسے ہوئے ہیں وہ ان شاءاللہ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بیماری دینے والا ستارہ عقرب بھی زائچہ سے نکل چکا ہے۔

اسد
اب سیدھے راستے پر آجائیں۔ ذرا سی شرارت اور خرابی آپ کے لئے بڑی ہی مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ اس وقت ویسے بھی مخالفت سر چڑ کر بول رہی ہے، خیال کریں۔

سنبلہ
دماغ پر بوجھل پن ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا اور جس سے امید لگا رکھی تھی، وہ بھی اب نظریں بدل رہا ہے۔ آپ اب حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد شروع کریں۔

میزان
آپ وقت کی قدر نہیں کرتے۔ بعد میں جب گزر جاتا ہے تو سخت پچھتاوا ہوتا ہے۔ آج ایک مرتبہ قسمت پھر موقع دے رہی ہے۔ اس کو اپنے ہاتھوں سے ہرگز نہ جانے دیں۔

عقرب
ابھی تبدیلی کی طرف نہ جائیں۔ اللہ پاک کو جب منظور ہوا تو اس کے سلسلے اور اسباب خودبخود بن جائیں گے۔ آج جو مل رہا ہے۔ بس اس کا ہی شکر ادا کریں۔

قوس
اللہ پاک ضرورتیں تو پوری کر رہے ہیں۔ پھر آپ پریشان کیوں ہیں۔ شاٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں۔ نقصان ہوگا۔ آج کا دن اہم ہے، کچھ نہ کچھ تو ہاتھ میں آ سکتا ہے۔

جدی
آپ کے لئے روزگار کے سلسلے میں ان شاءاللہ امید ہے کہ کوئی اچھی خبر ہے اور جس مقصدکے لئے رقم درکار ہے اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ آج شام تک مسئلہ حل ہو گا۔

دلو
آپ کو جب بھی ضرورت پڑی کسی بھی مقصد کے لئے۔ آپ کی پردہ غیب سے مدد ہوئی اور اب بھی ایسا ہی لگتا ہے۔ آج آزما کر دیکھ لیں، اللہ پاک کو بڑا مہربان پائیں گے۔

حوت
سازشی لوگوں کا ٹولہ ایک مرتبہ پھر چوکنا ہوگیا ہے۔ آپ کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ اپنی آنکھیں اور کان کھولے رکھیں، ورنہ وہ فائدہ اٹھا لے جائیں گے اور آپ دیکھتے رہیں گے۔

Leave a Reply