آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(2nd July 2021)

حمل
جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ میرے اللہ کے حکم سے اس کا کوئی نہ کوئی حل تو نکل ہی آئے گا اور آج مبارک دن ہے۔ روحانی حوالے سے بھی کوئی غیبی خبر ہے آپ کے لئے۔

ثور
جو لوگ کسی بھی مشکل کا شکار ہیں وہ آج اگر ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں تو صورت حال بدل جائے گی۔ آج کا دن اہم ہے اور کسی کامیابی کی نوید بھی دے رہا ہے۔

جوزہ
چلتے ہوئے کاموں میں جو رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں۔ وہ عارضی ہے۔ کل تک امیدہے کہ یہ رکاوٹ بھی دور ہو گی اور اپنے معاملات کے حوالے سے ان شاءاللہ اچھی خبر ملے گی۔

سرطان
جس بھی طرف سے آج آفر آئے اس کو قبول کر لینے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اس میں تو فائدہ محسوس ہوتا ہے اور آج پرانے کسی تعلق کی وجہ سے بھی کچھ اہم خبر ہے۔

اسد
دوستوں سے رابطے میں رہیں۔ ان میں سے کوئی کام کا ہے اور جس کام کی رکاوٹ آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ میرا اللہ نے چاہا تو وہ دور ہو گی۔ آج کل میں رقم ملنے کی امید ہے، ان شاءاللہ۔

سنبلہ
جلد بازی میں فیصلے نہ کریں۔ آپ کو اس طرح تو بڑی مشکل ہوگی۔ آپ تمام تر پرانے حالات کا از سر نو جائدہ لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ امید ہے مناسب راستہ مل جائے گا۔

میزان
کچھ نہ کچھ تو خرابی ہے، اپنوں کے درمیان۔ جو اختلافات کا سبب بن سکتی ہے۔ اس لئے محتاط رہیں اور غصہ کرنے کی بجائے اب حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔

عقرب
آج دوپہر کے بعد سے ہی آپ کو اچھی خبر مل جائے گی۔ جس سے جاری بڑی ٹینشن کا خاتمہ ہو سکے گا جو لوگ تبادلہ چاہتے ہیں۔ آج ان کو خبر مل جانے کی امید ہے۔

قوس
کسی بھی ایسے شخص کا اعتبار نہ کریں جس نے ماضی میں دھوکا دیا تھا۔ آج وہ پھر وہی حرکت کر سکتا ہے۔ آپ نے بڑے محتاط انداز سے اب پلاننگ کرکے چلنا ہے۔

جدی
ایک وقت میں دو خوشیاں ملنے کی امید ہے اور جو لوگ کسی بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ ان شاءاللہ اس میں کامیاب ہوں گے۔ آج آپ کی صحت بھی بہتر ہو سکے گی۔

دلو
کسی بھی الجھن سے نکلنے کے لئے ان شاءاللہ قدرتی اسباب بنیں گے اور کچھ پرانے معاملات سے بھی نکلنے کا نیا راستہ سامنے ہوگا۔ اپنے گھر میں خاص توجہ کی اشد ضرورت ہے۔

برج
آپ کو جن امور میں خرابی محسوس ہو رہی تھی۔ ایک غیر متوقع خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی۔ آج ہونے والی بڑی پیش رفت ان شاءاللہ مستقبل کے ہوالے سے بہترین ہوگی۔

Leave a Reply