اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے گوگل کے 6 دلچسپ فیچرز …!

اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے گوگل کے 6 دلچسپ فیچرز …!

ٹیکنالوجی کی ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب گوگل کی جانب سے بیک وقت 6 فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے تو آئیے جانتے ہیں وہ 6 فیچرز کون سے ہیں۔

عالمی سطح پر زلزلے سے الرٹ کرنے والا فیچر

گوگل کا پہلا فیچر زلزلے سے قبل الرٹ کرنے والا فیچر ہے ، یہ فیچر زلزلے کے جھٹکوں سے چند سیکنڈ قبل صارفین کو الرٹ کرے گا۔

اس سے قبل یہ فیچر نیوزی لینڈ اور یونان کے صارفین کے لیے دستیاب تھا تاہم اب اسے ترکی، فلپائن، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ گوگل آئندہ برسوں میں مزید ممالک کے لیے اس فیچر کو متعارف کروانے کے لیے پرعزم ہے۔

میسجز ایپ کے لیے اسٹار فیچر

گوگل کا دوسرا فیچر میسجز ایپ کے حوالے سے ہے، اس فیچر کے تحت میسج کو اسٹار کرنے کے بعد آسانی سے تلاش کیا جاسکے گا، اس فیچر کو قابل استعمال بنانے کے لیے میسج کو کچھ دیر ٹیپ کرنے کے بعد اسٹار کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئندہ آنے والے ہفتوں میں بڑے پیمانے پر متعارف کروایا جائے گا۔

گوگل کا متعارف کردہ تیسرا فیچر کچن ایموجی ہے، اس فیچرکی مدد صارف جو ٹائپ کرے گا اس کا مکمل کمبینیشن ایموجی فراہم کردیا جائے گا۔

یہ فیچر فی الحال ’جی بیٹا‘ ورژن کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تاہم آئندہ دنوں میں اسے کی بورڈ ایپ کے حصے کے طورپر انگلش، اسپینش اور پرتگالی زبانوں میں اینڈرائیڈ 6 اور اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹم میں دستیاب کیا جائے گا۔

گوگل اسسٹنٹ فیچر

چوتھا فیچر گوگل اسسٹنٹ ہے جو اینڈرائیڈ صارین کو ایپس کے اندر مخصوص حصوں تک رسائی فراہم کرے گا۔

وائس ایکسس

پانچواں فیچر بیٹا میں موجود وائس ایکسس ہے جسے آپ صرف اسکرین دیکھنے کی صورت میں ہی استعمال کرسکتے ہیں، یہ فیچر آپ کو اپنی آواز کے ذریعے فون اور ایپ نیوی گیشن تک رسائی فراہم کرے گا۔

اینڈرائیڈ آٹو فیچر

چھٹا فیچر اینڈرائیڈ آٹو فیچر ہے جو اینڈرائیڈ 6 اور نئے فون میں دستیاب ہوگا، یہ فیچر گاڑیوں میں اینڈرائیڈ فنکشنز مزید قابل رسائی بنانے سے متعلق

Leave a Reply