کورونا ویکسین لگوانے کے بعد خاتون نے بڑا دعویٰ کردیا…!

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد خاتون نے بڑا دعویٰ کردیا…!

بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 70 سالہ متھورا بائی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے کے بعد ان کی کھوئی ہوئی بینائی واپس آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں ویکسین کو لے کر لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیاں تاحال اختتام پذیر نہیں ہوسکی ہیں، بھارت میں عالمی وبا کی دوسری لہر کی بگڑتی صورتحال کے باوجود بھی لوگ ویکسین نہیں لگوارہے۔

تاہم مہاراشٹرا کی رہائشی متھورا بائی کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھوں کی بینائی موتیا کے سبب چلی گئی تھی اور وہ گزشتہ 9 سالوں سے اپنی زندگی اندھیرے میں گزار رہی تھیں۔

جنوبی افریقا میں خاتون کے گھر 10 بچوں کی پیدائش

خاتون کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق کووڈ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے کے بعد ان کی ایک آنکھ کی بینائی 30 سے 40 فیصد تک واپس آچکی ہے

Leave a Reply