آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(7th July 2021)

حمل
آج بڑا اہم دن ہے آپ کو کسی نہ کسی حوالے سے خوشخبری ملے گیا ور ایک بڑی الجھن سے نجات حاصل ہو گی۔ آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے ان شاءاللہ۔

ثور
صورتحال تیزی سے بدل کر آپ کے حق میں ہو رہی ہے آج جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ مناسب پلاننگ سے چلیں۔

جوزہ
جن لوگوں نے شراکت داری سے کام کرنے کا سوچا ہے۔ وہ ابھی اپنے فیصلے پر غور کریں۔ جلد بازی کرنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ خاموشی سے چلنا ضروری ہے۔

سرطان
آج کا دن بڑا اچھا رہے گا آپ کی ایک پریشانی کم ہو گی اور جن لوگوں نے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنی ہے وہ کر سکتے ہیں ان کو اب فائدہ ہی ملے گا۔

اسد
جو لوگ کسی بھی قسم کی بیماری کی وجہ سے تنگ ہیں وہ اب اس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ آج کا دن اور حوالوں سے بھی بڑا اہم ہے۔

سنبلہ
آپ کی بڑی مشکل ایک خبر سے ہی ختم ہو جائے گی۔ آج ضرورت کے تحت رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا اور آپ کی گھریلو زندگی میں بھی سکون کا سانس آئے گا۔

میزان
آج اچھا دن ہے آپ کو من پسند کام کے ہونے کی اطلاع موصول ہو گی اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ بندش وغیرہ سے بھی اب نجات مل گئی ہے۔

عقرب
کسی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں۔ حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ کو مشکل پیش آئے سب کچھ عارضی ہے جو کسی وقت ختم ہو جائے گا اور سکون ملے گا۔

قوس
ناجائز قسم کے تعلقات سے دور رہیں آپ کو یہ کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔ آج کا دن وارننگ دے رہا ہے۔ ہوش کے ناخون لینے کی ضرورت ہے۔

جدی
آج کئی معاملات میں بہتری آ رہی ہے اور صحت کی خرابی بھی اب ٹھیک ہو گی۔ جو لوگ پریشان ہیں اپنے مالی معاملات کو لے کر ان کے لئے اچھی خبر ہے۔

دلو
آپ کو آجکل صدقے کے سہارے چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورنہ آپ کسی بڑی مشکل میں آ سکتے ہیں۔ آج کا دن قانون اور رسکی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

حوت
ہر معاملے میں اللہ نے چاہا تو بہتری کی خبریں ہیں اور آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان تھے۔ اس کا حل بھی نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے فکر مند نہ ہوں۔

Leave a Reply