آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 7th December 2020)

Loading...

حمل
آپ کو ابھی تک حالات کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔آپ کسی بھی کام میں بلاوجہ ہاتھ ڈال لیتے ہیں اور اس کے رزلٹ کا اندازہ نہیں کرتے۔ بس صرف صدقہ ہی دیں۔

ثور
جو لوگ کسی بھی کام کو لے کر پریشان ہیں۔ میرے اللہ نے اس میں آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔ آج آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہوگی اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔

جوزہ
آج آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی اور کاروباری حضرات کے لئے خاص طور پر آج بڑا اچھا دن رہے گا۔ لاحق ٹینشن کا خاتمہ ہوگا اور عزت میں اضافہ بھی ہوگا۔

سرطان
حالات جس طرف جا رہے ہیں۔ زائچہ آگے کے حالات بتانے سے فی الحال قاصر ہے۔ آپ کو اس صورت میں صرف موجودہ کام اور آج کے دن پر ہی نظر رکھنے کا مشورہ ہے۔

اسد
آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس میں سے ان شاءاللہ کامیابی ملنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ آج کا دن آپ کی صحت کا صدقہ دینے کا مشورہ دے رہا ہے۔

سنبلہ
جو لوگ کسی بھی قسم کی مالی الجھن میں گرفتار ہیں۔ وہ ان شاءاللہ دو تین روز میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس کا اندازہ تو صبح ہی سے ہونا شروع ہو جائے گا۔ فکر نہ کریں۔

Loading...

میزان
صحت کا مسئلہ بھی ہے اور دماغ پر بہت بڑا بوجھ سوار ہے۔ توبہ کرکے اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں، وہ خود ہی آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا، ان شاءاللہ

عقرب
سب لوگ جو مرضی کہتے رہیں۔ جو شرعاً ٹھیک ہے آپ بس اس پر چلتے رہیں۔ اللہ مددگار ہے۔ لیکن پٹری سے اتریں گے تو مشکل ہوگی۔ اس کی رسی کو مضبوطی سے تھام کر رکھیں۔

قوس
آپ کی ایک پریشانی دوپہر تک تو ختم ہو جائے گی، مگر آپ کو اپنی زبان کو قابو میں رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس کی وجہ سے آپ اکثر مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ خاموشی بہتر ہے۔

جدی
آپ جب تک بڑے اہم اور رسکی فیصلے نہیں کریں گے۔ حالات ایسے ہی چلتے رہیں گے بزدل نہ بنیں۔ اپنے حق کے لئے اب کچھ کریں اور جہاں تک بحکم اللہ ہے، اس کو استعمال کریں۔

دلو
اپنے دل کو لگام ڈالیں۔ اب حالات ویسے نہیں رہے۔ آپ کی مرضی نہیں چلے گی اور سامنے بھی مخالفت مل رہی ہے۔ ناکامی بھی آ سکتی ہے اور بدنامی بھی، حالات پر غور کریں۔

حوت
ایک پرانے معاملے کے دوبارہ سامنے آنے کا اندیشہ ہے۔ خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں اور دعا کریں کہ اللہ آپ کے لئے آسانیاں برکتیں اور رحمتیں نازل کریں۔و ہ ہی ہے جو بچا سکتا ہے۔

(Visited 34 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں