ادرک کے رس کے ایسے جادوئی فوائد جو آپ نہیں جانتے۔۔۔۔!
ہزاروں سال پہلے سے ہی ادرک کو انسان کی صحت کے لیے انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے۔ ادرک انسان کے نظام انہضام کو بہتر کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آئرن وٹامن اور تانبا بھی پایا جاتا ہے۔ ادرک کے رس کے اتنے فائدے ہیں جن کا شمار نہیں کیا جاسکتا۔
جب سے کرونا وائرس شروع ہوا ہے لوگوں بے ادرک کا استعمال زیادہ کر دیا ہے کیونکہ انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین نے بھی لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ادرک کا قہوہ پینا شروع کر دیں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ کرونا وائرس کے آنے کے بعد ادرک کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ادرک کا استعمال آپ کسی طرح بھی کرسکتے ہیں آپ ادرک کا پاؤڈر بھی استعمال کرسکتے ہیں اس کے علاوہ خشک ادرک اور ادرک کا جوس بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہاں ہم آپ کو ادرک کے وہ فوائد بتا رہے ہیں جو ماہرین کے اپنی تحقیق سے ثابت کیے ہیں۔
سوزش میں کمی
جن لوگوں کو جسم میں سوزش کی شکایت ہوتی ہے ادرک کا استعمال کرنے سے ان کی سوزش میں کمی آتی ہے اس کے علاوہ ماہرین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ تازہ خون کے بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے اس کے استعمال کرنے سے خطرناک بیماری میں مبتلا لوگ درد میں کمی بھی محسوس کرتے ہیں۔
کینسر سے بچاؤ
ایسے خلیات جو کینسر کی وجہ بنتے ہیں۔ ادرک انسان کے جسم میں ان کا خاتمہ کرتا ہے اور اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ادرک خواتین میں چھاتی کے کینسر کے خلیات کو بھی کم کر دیتا ہے۔
دوران حمل ہائی بلڈ پریشر کا سامنا کرنے والی خواتین کے متعلق بری خبر آگئی
خون کو پتلا کرنا
ادرک کا رس پینے سے میں جسم میں خون کا دباؤ مناسب رہتا ہے اور یہ انسان کے خون کو پتلا رکھتا ہے۔
وہ لوگ جنہیں ادرک کا رس پینے میں کڑوا محسوس ہوتا ہے ان کو چاہئے کہ اس میں شہد کے چند قطرے شامل کر لیں لیکن ادرک کے رس کا استعمال ضرور کریں۔
نظام انہضام
انسان کے نظام انہضام کی بہتری کے لیے ادرک ایک فعال کردار ادا کرتا ہے۔ ادرک کا استعمال انسان کو نظام انہضام کے مختلف مسائل سے نجات دلاتا ہے.
اور جب پیٹ سے کھانا چھوٹی آنت میں پہنچتا ہے تو ادرک اس عمل کو تیز کرتا ہے اور اس کے علاوہ ادرک کا رس پینے سے انسان کا پیٹ صاف رہتا ہے۔
درد میں کمی
اگر کسی شخص کے دانت میں درد ہو رہا ہو تو وہ اس پر ادرک کا رس لگائے تو درد میں کمی ہوتی ہے۔
گنٹھیا کا علاج
وہ لوگ جو جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان کو سوجن اور سوزش کی بھی شکایت ہوتی ہے۔ ادرک ان کی سوزش کو کم کرتا ہے اور جوڑوں کے درد میں بھی آرام دیتا ہے۔
کولیسٹرول میں کمی
کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے ادرک ایک انتہائی بہترین چیز ہے کیونکہ کولیسٹرول کی زیادتی دل کے دورے کا سبب بن سکتی ہے.اس لئے وہ لوگ جنہیں کولسٹرول کا مسئلہ ہے انہیں ادرک کا استعمال کرنا چاہیے۔
بالوں کو لمبا اور مضبوط کرتا ہے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال لمبے مضبوط اور چمکدار ہوں تو آپ کو چاہیے کہ اپنے بالوں میں ادرک کا رس لگائیں۔
یہ بالوں میں اگر ایک اچھے کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے اس کے علاوہ یہ بالوں کی خشکی کو کم کرتا ہے اور افزائش کے عمل کو تیز کر دیتا ہے ادرک کا رس بالوں میں تیل لگانے سے جو جلن ہوتی ہے وہ میں خون کے بہاؤ کو تیز کر دیتی ہے۔