امریکا میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اُٹھا لیا

امریکا میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس نے سر اُٹھا لیا

ڈیلاس: امریکا میں کرونا وبا کے پھیلاؤ میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور زندگی واپس اپنے ڈگر پر لوٹ رہی ہے لیکن اچانک ایک اور وائرس نے امریکیوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خطرناک بیماری کا سبب بننے والے وائرس ’’منکی پوکس‘‘ نے 2003 کے بعد امریکا میں دوبارہ اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ نائیجیریا سے آنے والے ڈیلاس کے شہری میں اس وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی شہر ڈیلاس کے رہائشی کو خارش، کھانسی، نزلہ اور بغل کے نیچے سوجن کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان علامتوں کے باعث مریض کے طبی ٹیسٹس کیے گئے جس میں مریض کے منکی پوکس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔

Leave a Reply