سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے

سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے

لاہور: سینئر صحافی عارف نظامی مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علالت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل تھے، ان کے بھانجے نے بتایا کہ سینئر صحافی عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

عارف نظامی پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان ٹوڈے کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی تھی، اس سے پہلے وہ نیشن کے ایڈیٹر تھے ۔

ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ فواد چودھری کا کہناتھا کہ عارف نظامی کے انتقال کا سن کر دل بجھ گیا, تحریک پاکستان میں ان کے والد، میرے والد اور تایا ہم سفر تھے، ان سے وہی تعلق تھا جو خاندان کے ایک بزرگ سے ہوتا ہے۔

Leave a Reply