عیدالاضحی کے موقع کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزیاں جاری

 عیدالاضحی کے موقع کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزیاں جاری

اسلام آباد: پاکستان بھر میں عید الضحیٰ کے موقع پر کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔ زیاد ہ تر مقامات پر ایس اوپیز کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پیز کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر کھلے مقامات پر قربانی کی ہدایات دی گئی تھیں لیکن شہری اس کے برعکس گلی محلوںمیں قربانی کے جانوروں کو ذبح کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قربانی کرتے وقت شہریو ں کی جانب سے ماسک کا استعمال بھی نہیں کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply