بدھ, اگست 17, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home تازہ ترین
پیپلز پارٹی ملک کی معیشت تباہ کرنے پر عمل پیرا ہے: شہباز گل

پیپلز پارٹی ملک کی معیشت تباہ کرنے پر عمل پیرا ہے: شہباز گل

Ali Niaz by Ali Niaz
جولائی 31, 2021
in تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پورے ملک کی معیشت تباہ کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن لگانے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی پی پی حکومت کو اپنے نشانے پر رکھ لیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پیپلز پارٹی اب پورے ملک کی معیشت تباہ کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے۔ سندھ میں غربت سب سے زیادہ ہے تو دوسری طرف لوٹ ماربھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تیسرا لاک ڈاؤن کر کے غریب کا چولہا بجھانے کا مکمل پروگرام بنا رکھا ہے۔ پہلے دن سے ان کا ایس او پیز پر دھیان نہیں۔اگر ایس او پیز اور سمارٹ لاک ڈاؤن اپنائیں تو لاک ڈاؤن نہ کرنا پڑے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومتیں انفرادی فیصلے نہیں کرسکتیں، سندھ حکومت کو صنعتوں کو کھولنا ہوگا اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی گائیڈ لائنز کے مطابق حکمت عملی بنانی ہوگی۔ کراچی پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ ہے، معیشت جب اوپر جارہی ہے اس وقت مکمل لاک ڈاؤن کی بات کرنا بہت نامناسب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کورونا وائرس کے جو اقدامات کرنے چاہیے تھے وہ انہوں نے نہیں کیا جس کی وجہ سے دنیا میں چوتھی لہر آئی۔ بھارتی حکومت نے بدقسمتی سے ایسے اقدامات نہیں کیے کہ کورونا میں کمی آتی، دنیا کی معیشتیں جب اس پر فتح حاصل کرتے ہوئے بحالی کے قریب تھیں اس وقت بھارتی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی کی وجہ سے دنیا کو بھارتی ڈٰیلٹا وائرس کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس صورتحال میں سندھ حکومت کے فیصلے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، گزشتہ روز بھی واضح طور پر کہا تھا کہ جب ہماری حکمت عملی کامیاب ہورہی ہے تو اسے ایسے بدلنا نہیں چاہیے۔ سندھ حکومت اگر این سی او سی، وفاقی حکومت کی ہدایت کے خلاف صنعتوں کو بند کردے گی تو پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچے گا۔ جن صنعتوں میں 100 فیصد ویکسینیشن ہوگئی ہے اس صنعت کو کھولنا چاہیے، سندھ حکومت عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، ان کا روزگار چھین رہی ہے۔

Tags: پی ٹی آئی حکومتپیپلز پارٹیملکی معیشت
ShareTweet
Previous Post

سندھ: ڈبل سواری پر عائد پابندی کا خاتمہ

Next Post

آزاد کشمیر کے بعد پی ٹی آئی کی نظریں سندھ پر ہیں: شاہ محمود قریشی

Ali Niaz

Ali Niaz

Next Post
آزاد کشمیر کے بعد پی ٹی آئی کی نظریں سندھ پر ہیں: شاہ محمود قریشی

آزاد کشمیر کے بعد پی ٹی آئی کی نظریں سندھ پر ہیں: شاہ محمود قریشی

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(17th July 2022)

اگست 17, 2022
جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

جیکولین فرنینڈس کیخلاف پولیس کو بڑا ثبوت مل گیا

اگست 17, 2022

ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟
ایڈیٹوریل

پاکستان کے 75 سال: فلم انڈسٹری پیچھے کیوں رہ گئی؟

اگست 15, 2022
آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!
ایڈیٹوریل

آخر ہم قیام پاکستان کے اصل مقصد سے غافل کیوں ہیں ۔۔۔۔!

اگست 14, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت
دلچسپ و عجیب

بابا وانگا کی 2022 کے لئے کی گئی پیشگوئیاں سچ ثابت

اگست 17, 2022
پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار  ہے
اداریہ

پنجاب کی ثقافت کو ترویج اور ترقی دینے میں پنجاب آرٹس کونسل کا مثالی کردار ہے

اگست 17, 2022
مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!
دلچسپ و عجیب

مارکیٹ سے من پسند دولہا خریدیں!!

اگست 16, 2022
فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی
اداریہ

فاشٹ مودی کی اسلام دشمنی

اگست 16, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist