آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 8th December 2020)

Loading...

حمل
اچانک ایسی بات سامنے آ سکتی ہے جس کو سن کر بے حد افسوس ہوگا اور جو پلان مستقبل کے حوالے سے بنا رکھے تھے وہ خراب ہوتے دکھائی دیں گے لیکن آپ ابھی خاموش رہیں۔

ثور
حالات جس قدر خراب بھی کیوں نہ ہوں بس سچ اور حق کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں ایسا کریں گے تو قدرتی مدد جو حاصل ہو رہی تھی وہ آپ کا مکمل ساتھ دے کر آپ کو عزت دے گی۔

جوزہ
پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت سے باہر آئیں اور اپنے بارے میں ایک فیصلہ کر کے پھر اس پر قائم ہو جائیں۔ پھر راستے بنیں گے ایک دفعہ کی تکلیف اٹھالیں ساری عمر آرام ہے۔

سرطان
جو لوگ کسی بھی کاروبار میں شراکت چاہتے ہیں وہ نہ کریں تو بہتر ہے اپنا چاہے چھوٹا سا بھی کام کیوں نہ ہو۔ وہ کر لیں تو زیادہ بہتر ہے اور خواہشمند افراد کو نوکری بھی مل سکتی ہے۔

اسد
آپ کی ایک پرانی بیماری اب آپ سے دور ہو گی۔ اور گھر میں بھی سکون والی خبر آئے گی جس شخص نے کافی دنوں سے وعدے پر لگا رکھا تھا۔ اب وہ اس پر پورا اترے گا۔

سنبلہ
آج کا دن اہم ثابت ہوگا آپ کو کسی جانب سے اچھی خبر آئے گی جو لوگ روزگار کی تلاش میں تھے۔ ان کو چاہئے کہ اب سورة واقعہ کو بعد نماز مغرب روزانہ پڑھنا شروع کر دیں۔

Loading...

میزان
آج روحانی طور پر ایک کامیابی ملے گی جو خواب چند دن پہلے دکھا تھا وہ اب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور اگر ذکر الٰہی میں تیزی لائیں گے تو اور بہتر ہو جائے گا۔

عقرب
ایک بڑی مشکل ٹل گئی ہے فکر مند نہ ہوں آپ کو اب کسی چیز کا خطرہ نہیں ہے آج چھوٹی موٹی رقم بھی مل سکتی ہے اور خواتین کو صحت کے حوالے سے بہتری بھی ان شاءاللہ۔

قوس
لالچ میں آنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے جو نصیب میں ہوگا وہ مل کر رہے گا اس وقت ایسا کیا تو برے نقصان سے دو چار ہو سکتے ہیں مالی طور پر خاص محتاط رہیں۔

جدی
اندر کا شخص ہی چکر دے رہا ہے آپ اپنے گھر والوں کے سوا کسی پر اعتبار نہیں کر سکتے حالات بدلنے جا رہے ہیں تین چار یوم سخت ہو سکتے ہیں اس لئے صدقہ دیں روزانہ کے حساب سے۔

دلو
چند پر قوت ستاروں کی پوزیشن بدل کر آپ کے حق میں ہونے جا رہی ہے اس سے بڑے بڑے مقاصد میں کامیابی ہو سکتی ہے۔ آج کا دن مالی مشکلات کو ختم کرنے میں ان شاءاللہ اہم ہوگا۔

حوت
جو لوگ کسی بڑے جیک کے لگنے کے انتظار میں ہیں وہ شاید بڑی غلطی پر ہیں ملنا وہی ہے جو نصیب میں ہوگا اور آج تو خانگی مسائل ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہے ہیں توجہ دیں۔

(Visited 147 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں