عراق کی عدالت نے ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

عراق کی عدالت
Loading...

عراق کی عدالت نے امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کی عدالت نے ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کےقتل کےالزام میں ٹرمپ کےوارنٹ جاری کیے۔

اس سے قبل ایران نے بھی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور امریکی صدر ٹرمپ کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایران نے انٹرپول سے بھی مدد مانگی تھی۔

loading...

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا, 4 افراد ہلاک 52 گرفتار

3 جنوری 2020 کو ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

عراقی دارالحکومت بغداد پہنچنے پر جنرل سلیمانی کا عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی ال مہندیس نے استقبال کیا، دونوں ایک گاڑی میں سوار ہوئے، ائیرپورٹ کے قریب قافلے پر چار راکٹ مارے گئے جس میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں قاسم سلیمانی بھی تھے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں