ہانیہ عامر کیساتھ تعلق کی خبروں پر فیروز خان نے خاموشی توڑدی

Loading...

کراچی: اداکار فیروز خان نے ہانیہ عامر کے ساتھ تعلق کی خبروں پر خاموشی توڑدی۔

گزشتہ ماہ فیروزخان اور ان کی اہلیہ علیزے فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں اور سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ ان دونوں کی علیحدگی کے پیچھے ہانیہ عامر کا ہاتھ ہے۔ تاہم ان افواہوں پر نہ تو فیروز خان نے اور نہ ہی ہانیہ عامر نے کوئی ردعمل ظاہر کیا تھا۔ لیکن اب فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔

آن لائن انٹرویو کے دوران جب میزبان کی جانب سے فیروز خان سے ان کے اورہانیہ عامر کے تعلق اور کیا واقعی علیزے سے ان کی علیحدگی کے پیچھے ہانیہ عامر کا ہاتھ ہے، اس بارے میں پوچھا گیا تو فیروزخان نے جواب دیا جب میں نے اپنے اورہانیہ عامر کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے بارے میں پڑھا تومیں بہت پریشان ہوگیا کیونکہ ہمارے بھی جذبات ہوتے ہیں۔

کیا ارطغرل نے کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔۔۔؟

فیروزخان نے کہا کہ ان افواہوں کے پھیلنے کے بعد ہانیہ عامر نے مجھے فون کیا اور کہا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے جس پر میں نے اسے کہا مجھے خود نہیں معلوم یہ کیا چل رہا ہے۔

Loading...

فیروزخان نے کہا مجھے اپنی اور ہانیہ کے درمیان ہونے والی باتوں کے اسکرین شاٹس لے کرتمام باتوں کو واضح کرنے میں صرف 30 سیکنڈز لگتے لیکن میں نے نہیں کیا۔

فیروزخان نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ بہت سے سینئر صحافی چند پیسوں کے لیے میرے اور ہانیہ کے معاملے پر فضول بات کررہے تھے اور یہاں تک کہہ رہے تھے کہ ڈرامے کے سیٹ پر کیا کیا ہوتا تھا ہمارے پاس سارے ثبوت ہیں۔ فیروز خان نے کہا اس سارے معاملے نے مجھے مزید مضبوط بنایا ہے اورمزید طاقت دی ہے۔

انٹرویو کے دوران فیروز خان نے اپنی اہلیہ کے ساتھ علیحدگی کے معاملے پر بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی نجی زندگی کو خود تک ہی محدود رکھنا چاہتا ہوں اور اس بارے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتا۔

(Visited 92 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں