مسلسل 40 سال تک جاگنے والی چینی خاتون

مسلسل 40 سال تک جاگنے والی چینی خاتون

چین سے ایک حیران کن خبر  نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے ، جہاں پر ایک خاتون کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہے جبکہ اس دوران وہ ذرا بھی نہیں سوئی۔

ہم میں سے اکثر لوگ مسلسل 24 گھنٹے نہیں جاگ سکتے اور مسلسل جاگنے کے بعد نیند کے باعث آنکھیں بند ہونے لگتی ہیں۔ تاہم چین کے صوبے ہینان سے تعلق رکھنے والی لی جین ہیہی نے کہا ہے کہ وہ 10 یا 15 دن نہیں بلکہ مسلسل 40 سال سے جاگ رہی ہیں۔ان کی اس حیرت انگیز خاصیت سے متعلق ان کے شوہر نے بھی تصدیق کردی۔

لی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ آخری مرتبہ اس وقت سوئی تھیں جب وہ 4 یا 5 سال کی تھیں۔

علاوہ ازیں لی جین ہیہی کے ساتھ رہنے والے ان کے پڑوسیوں نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لی کے جاگنے سے متعلق باقاعدہ مشاہدہ بھی کیا ہے۔

اس حوالے سے خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اہلیہ کو نیند کی دوائیں بھی لاکر دیں لیکن وہ بھی ان پر اثر نہیں کرتیں۔ اپنی اس منفرد خاصیت سے تنگ لی متعدد ڈاکٹرز سے رائے بھی لے چکی ہیں۔

کترینہ کیف بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی دیوانی نکلی

دوسری جانب ڈاکٹرز نے ان کی نیند کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہیں 48 گھنٹوں کے لیے مشاہدے میں رکھا، تو انہیں مانیٹرنگ سینسر پر چونکا دینے والی معلومات ملیں۔

ڈاکٹرز نے اپنے مشاہدے میں کہا کہ لی جین سوتی ضرور ہیں لیکن وہ عام انسانوں کی طرح نہیں سوتیں۔ خاتون جب سوتی ہیں تو ان کی نہ صرف آنکھیں کھلی رہتی ہیں، بلکہ وہ اس دوران اپنے شوہر سے باتیں بھی کرتی رہتی ہیں۔

ڈاکٹرز نے ان کی اس خاصیت کو ’جاگتے ہوئے سونا‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ بالکل اسی طرح ہے جس طرح کہ لوگ نیند میں باتیں کرتے ہیں اور حتیٰ کہ چل پھر بھی لیتے ہیں۔

Leave a Reply