نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی واپسی،  کرکٹ ٹیم 18 سال بعد جمعے کی رات پاکستان پہنچے گی۔

پی سی بی کی درخواست پر سول ایوی ایشن نے کیویز اسکواڈ کو ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ سے استثنا دے دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے، میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Leave a Reply