دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بننا چاہتے ہیں، رمیز راجہ

دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بننا چاہتے ہیں، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نو منتخب چیئر مین رمیز راجہ کاکہنا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، تمام تر سپورٹ اور سہولتیں دینی ہوں گی، ہم دنیا میں کرکٹ کا ایک برانڈ بننا چاہتے ہیں ۔

رمیز راجہ نے پی سی بی چیئرمین منتخب ہونے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کو فروغ دینے کے لئے میں پوری کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا فوکس پاکستان کرکٹ ٹیم کو صحیح سمت دینا ہے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ عمران خان بہت بڑے لیڈر ہیں انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، مصباح اور وقار یونس نے محنت اور دیانت داری سے کام کیا، ان کا بھی شکریہ ، یہ پوزیشن آسان نہیں ہے یہ فائرنگ رینج ہے ، ہم نے کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے اور چیلنج پورا کرنا ہے، کمنٹری باکس آسان پوزیشن ہے ، اس کوچھوڑ کریہاں آنا چیلنجنگ ہے۔

رمیز راجہ پی سی بی کے نئے چئیرمین منتخب

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ 1992 کی ٹیم بھی یہاں موجود ہے، ان سے کہتا ہوں کھل کر رائے دیں، ہمیشہ سوچتا تھا کہ اس پوزیشن پر آنے کا موقع ملا تو وژن کو درست کروں گا، کرکٹ بورڈ کی پرفارمنس کرکٹ ٹیم سے جڑی ہوئی ہے، اسکول اور کلب کرکٹ کو بہتر کرنا ہے ، فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیر یقینی کی صورتحال ہے، کنفیوژن بہت زیادہ ہے کہ کونسا سسٹم بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان کے نامزد سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو آج گورننگ بورڈ اجلاس میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

Leave a Reply