یہ کتاب آپ کو قتل بھی کرسکتی ہے ….!

کتاب
Loading...

مشی گن: خبردار! اس کتاب کے صفحوں پر لگا ہوا زہر آپ کی جان بھی لے سکتا ہے ! یہ خلاصہ ہےاس وارننگ کا جو 1874 می‘موت کی دیواروں کے سائے ’’کے عنوان سے شائع ہونے والی کتاب میں نمایاں طور پر لکھی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ کتاب ایک امریکی کیمیا دان ڈاکٹر رابرٹ ایم کیڈزی نے مشی گن سے شائع کروائی تھی جس کے 86 صفحات ایسے آرائشی وال پیپرز کے نمونوں پر مشتمل ہیں جن کی تیاری میں سنکھیا کا استعمال کیا گیا تھا جس کی چند ملی گرام مقدار بھی انسان کو قتل کرنے کیلئے کافی ہوتی ہے۔

مختلف واقعات کے بعد تمام عوامی کتب خانوں نے اس کتاب کے تمام نسخے جلا دئیے۔ کہا جاتا ہے کہ اس کی صرف 4 کاپیاں مختلف لائبریریوں میں موجود ہیں جن میں یونیورسٹی آف مشی گن، ہارورڈ یونیورسٹی، مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی اور نیشنل لائبریری آف میڈیسن شامل ہیں۔

Loading...

قدیمی انسان سالن کیسے پکاتے تھے؟

ان نسخوں کے کیمیائی تجزیے سے ثابت ہوچکا ہے کہ یہ واقعی بہت زہریلی کتاب ہے جسے دستانے اور ماسک پہنے بغیر چھونے والے کی جان بھی جاسکتی ہے ۔ دنیا کی سب سے زہریلی کتاب’’ کا اعزاز آج تک اسی کے پاس ہے ۔

(Visited 19 times, 2 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں