آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 9th December 2020)

Loading...

حمل
جن افراد نے کافی دنوں سے تنگی میں دن گزارے ہیں ان شاءاللہ اب اچھے دن دیکھیں گے اور اس کا سلسلہ امید ہے کہ آج سے شروع ہو جائے گا۔ شام تک انتظار کر لیں۔

ثور
جو لوگ کسی بھی دشمن یا معاملے سے خوف زدہ ہیں وہ آج دوپہر سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اور کچھ رقم ہاتھ میں آنے کا سلسلہ بھی بننے کے امکانات روشن ہیں۔

جوزہ
ایک اہم معاملات میں کوئی بڑی پیش رفت ہونے کی امید ہے آپ جس بات کو لے کر پریشان چلے آ رہے تھے اب اللہ نے چاہا تو اس کا حل تو ضرور نکلے گا وہ بھی اچھا۔

سرطان
ایک بند راستہ کھل رہا ہے جو عرصہ دراز سے بند تھا اس میں شاید آپ کے لئے بڑی کامیابی چھپی ہو گی اور آج شام تک کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں۔

اسد
جس مسئلے کو لے کر پریشان تھے اس کا حل آج ہی اللہ نے چاہا تو ضرور نکل آئے گا اور آپ کی زندگی میں جو لوگ ساتھ چھوڑ چکے تھے شاید وہ بھی واپسی کے لئے رابطہ کریں۔

سنبلہ
خواتین صحت کا خاص خیال رکھیں اور اپنے معالج سے خاص چیک اپ بھی کروائیں تھوڑا سا معاملا پیسوں کا بھی تنگ کرے گا اور یہ سلسلہ ابھی چند دن جاری رہے گا۔

loading...

میزان
اللہ سے صرف اچھے کی امید رکھیں اور وہ بندوں کے ساتھ اچھا ہی کرتا ہے۔ یہ بندہ ہی ہے جو اپنا برا کرتا ہے آج کا دن اہم ہے۔ مشکل سے نکلنے کی ایک اچھی خبر ہے آپ کے لئے۔

عقرب
آپ جو چاہتے ہیں وہ ہونے کے امکانات ابھی کم ہیں فی الحال جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں اور اپنے لئے دعا کریں کہ اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما دے۔

قوس
آج کا دن اچھا روحانی طور پر بڑا مددگار ہے آپ کے کسی منزل پر پہنچنے کے اشارے موصول ہو رہے ہیں اور کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

جدی
ایک نیا راستہ مل سکتا ہے اور ساتھ ہی اس شخص کا پھول بھی کھل سکتا ہے جو دوستی کی آڑ میں دشمنی کر رہا ہے آپ کو وارننگ ہے کہ آجکل بے حد محتاط ہو کر چلیں۔

دلو
جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں وہ اکیلے کام کریں گے تو زیادہ مناسب رہے گا اس وقت مالی نقصان سے بچنا ہے اور آپ کے سر پر ہے سب کچھ کوشش کریں۔

حوت
خانگی معاملات بھی سر اٹھا رہے ہیں اور اولاد کا معاملا بھی خرابی ظاہر کر رہا ہے اس وقت آپ کو تحمل اور حکمت عملی سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے جلد بازی سے بات بگڑ جائے گی۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں