برطانوی پولیس نے پریانکا چوپڑا کو وارننگ دے دی

برطانوی پولیس
Loading...

لندن: برطانوی پولیس نے انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑا کو کرونا وائرس کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا لندن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بیوٹی پارلر پر گئی تھیں، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی والدہ بھی تھیں۔ برطانوی پولیس نے کو جیسے ہی اطلاع ملی کہ انڈین اداکارہ ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں، اس نے ایکشن لیتے ہوئے سیلون کا دورہ کیا تو اداکارہ کو وہیں پایا، پولیس نے انھیں گرفتار نہیں کیا تاہم سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایسی حرکت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ملک بھر سے منشیات کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، اعجاز شاہ

ادھر لندن میں واقع سیلون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف انڈین اداکارہ پریانکا چوپڑہ کو ہی سروس فراہم کی گئی تھی کیونکہ وہ ان دنوں فلم کی شوٹنگ کیلئے برطانیہ میں موجود ہیں۔

Loading...

سیلون انتظامیہ اور اداکارہ کی جانب سے ایس او پیز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے بلکہ اس کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب اداکارہ پریانکا چوپڑہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہیں کی۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں