پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے دس روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

 آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی۔

ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے لیے آہستہ آہستہ پابندیاں بڑھاتے چلے جائیں گے، اسد عمر

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے اضافے کی تجویز دی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قمتیوں میں اضافے کا فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےکرےگی۔

Leave a Reply