آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے اور ہر طرح کے کھیلوں، سیاحت، اور کاروبار کیلئے محفوظ ملک ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں یونان کے سفیر آندریس پاپاستروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونان کے سفیرنے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کیساتھ خطے میں فروغ امن کیلئے پرعزم ہے، افغان عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان 24 ستمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کرینگے
آرمی چیف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان ہرطرح کی سیاحت، کاروبار اور کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہرشعبے میں باہمی تعاون کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یونانی سفیر نے کورونا کے کنٹرول کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی، یونانی سفیرنے افغانستان کیلئے پاکستان کے کردار اور غیرملکی عملے کے انخلاء میں پاکستان کے تعاون کو بھی سراہا۔
Discussion about this post