ہفتہ, اگست 13, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں
کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے کا افتتاح وزیراعظم آئندہ ماہ کرینگے

کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے کا افتتاح وزیراعظم آئندہ ماہ کرینگے

Ali Niaz by Ali Niaz
ستمبر 25, 2021
in پاکستان کی خبریں
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے ایک اور بڑے موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکا افتتاح آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

 

یاد رہے کہ لاہور سے سیالکوٹ سے موٹروے پہلے ہی تعمیر ہو چکی ہے جس پر سفر کر کے عوام مستفید ہورہے ہیں جبکہ وزیراعظم کی طرف سے سیالکوٹ سے کھاریاں تک موٹروے کا سنگ بنیاد چند ماہ قبل رکھا گیا، عوام کو سفری سہولیات دینے کے لیے حکومت اب کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے کو توسیع دینا چاہتی ہے۔

 

جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کے سب سے بڑے روڈ پراجیکٹ کا وزیراعظم نومبرمیں افتتاح کرینگے، نومبر میں وزیراعظم شمالی پنجاب کی سب سے بڑی موٹر وے کھاریاں سے اسلام آباد کا افتتاح کریں گے، اس سے لاہور سے اسلام آباد 100 کلو میٹر سفر کم ہو جائے گا، کروڑوں کی آبادی اس سے استفادہ حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو راولپنڈی تا کھاریاں، میانوالی تا مظفرگڑھ اور حیدرآباد تا سکھر شاہراؤں پر پیشرفت کی تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

 

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابقہ دورحکومت کے 3 سالوں میں 645 کلومیٹر کی سڑکیں تعمیر ہوئیں۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں میں کل 1753 کلومیٹر لمبائی کی سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں کے دوران 6118 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل سڑکوں کی منصوبہ بندی مکمل کی گئی، مالی سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی 27 منصوبے مکمل کر لے گی، بلوچستان میں 3 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں سڑکوں کا اہم ترین کردار ہے، معیاری سڑکوں کی تعمیر سے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطہ، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، اچھی سڑکوں کی وجہ سے گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے۔ مواصلات کے اہم اور بڑے منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا خود جا ئزہ لوں گا، منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے فنڈز کا اجرا یقینی بنایا جائے۔

Tags: عمران خانکھاریاں موٹروےموٹروے افتتاحوزیراعظم
ShareTweet
Previous Post

سردیوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی تجویز

Next Post

کراچی پولیس کی کورونا ویکسین کارڈ سے متعلق شہریوں کو اہم ہدایت

Ali Niaz

Ali Niaz

Next Post
کراچی پولیس کی کورونا ویکسین کارڈ سے متعلق شہریوں کو اہم ہدایت

کراچی پولیس کی کورونا ویکسین کارڈ سے متعلق شہریوں کو اہم ہدایت

Discussion about this post

تازہ ترین

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(6th August 2021)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –(13th August 2022)

اگست 13, 2022
رنویر سنگھ مستقبل میں کس طرح کی فلمیں کریں گے۔۔؟

عریاں فوٹو شوٹ کرانے کی وجہ سے رنویر سنگھ بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔۔۔!

اگست 13, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!
صحت

زیادہ سبزی کھانے والی خواتین اس خطرناک بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں۔۔!

اگست 13, 2022
آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟
صحت

آن لائن گیمز سے ذہنی صحت پر کیا اثرات پڑتے ہیں ۔۔۔؟

اگست 12, 2022
خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام ۔۔۔۔۔کھچڑی

اگست 11, 2022
یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist