اٹک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے پر ملک میں مہنگائی ہوئی،غریب عوام پر اضافی بوجھ کا احساس ہے، حکومت اس وقت 450 ارب کا خسارہ خود برداشت کر رہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے دورہ اٹک کے دوران تحریک انصاف کی مقامی قیادت سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی اس وقت معاشی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا۔ خسارے کی وجہ سے معاشی صورتحال مشکل تھی۔
ایک سال میں خسارہ 20 ارب سے کم کر کے ایک ارب ڈالر پر لے آئے۔ ہماری معیشت کا انحصار درآمدات پر ہے، دنیا بھر میں قیمتیں بڑھنے کا اثر ہماری معیشت پر بھی پڑا۔ کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بحران آیا، پوری دنیا کی معیشت خسارے میں چلی گئی اس کے باوجود کامیاب پالیسیاں بنائیں اور کورونا وبا کا مقابلہ کیا، ہماری کامیاب پالیسیوں کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی۔
عمرا ن خان نوٹس لینا چھوڑ دیں ،نوٹس کے بعد ہی مہنگائی دگنی ہوجاتی ہے، حمزہ شہباز
قبل ازیں وزیراعظم نے اٹک میں جدید سہولتوں سے لیس زچہ بچہ سپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ ہسپتال سے ضلع اٹک کے 20 لاکھ رہائشی اور باالخصوص خواتین مستفید ہونگی، حکومت پنجاب 200 بستروں پر مشتمل اس ہسپتال کو 2 سال میں مکمل کرے گی۔ منصوبے کی کل لاگت 5.3 ارب ہے، آدھی رقم 2.66 ارب روپے وفاقی حکومت جاری کرچکی ہے۔
Discussion about this post