سردی میں شہد کا استعمال اس لئے ضروری ہے….. ؟

شہد کو
Loading...

آج سے صدیوں پہلے سے ہی شہد کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے اور آج کے دور میں بھی شہد کو لوگ دوائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں.

شہد کو اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو یہ ہماری صحت کے لئے بہت اچھا ہے. سائنس نے بھی شہد پر مکمل تحقیق کرکے اس کی فوائد کا اعتراف کیا ہے. ہمارے اسلام میں تو پہلے ہی شہد کے بے شمار فائدے بتائے گئے ہیں .

شہد ایک اچھا اینٹی آکسیڈنٹ ہے. اس لئے اس کا استعمال لازمی کرنا چاہیے کیونکہ شہد استعمال کرنے سے فائدہ ہی فائدہ ہے نقصان کوئی نہیں ہے. اس کو مختلف لوگ مختلف مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں کچھ لوگ اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لئے استعمال کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنی صحت کی بہتری کے لیے شہد کا استعمال کرتے ہیں.

سردیوں میں بیماریوں کا علاج

سردی کے موسم میں بہت سے لوگوں کو نزلہ زکام کھانسی کی شکایت رہتی ہے ان کو چاہئے کہ وہ صبح گرم پانی کے ساتھ اس کا استعمال کریں کیونکہ گرم پانی میں شہد پینے سے نزلہ زکام سے نجات ملتی ہے اور اس کے علاوہ جسم کی اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے اور وزن میں خاصی کمی آتی ہے.

شہد کو
Photo: File

بوجھل طبیعت کا علاج

اکثر لوگ سردی میں صبح اٹھتے کے ساتھ ہی چائے کا استعمال کرتے ہیں اور چائے کے بعد بھی یہ بوجھل اور تناؤ محسوس کرتے ہیں اس بوجھل پن کو ختم کرنے کے لئے چائے کی بجائے شہد اور لیموں کا استعمال کریں تو آپ خود کو توانا محسوس کریں گے اور آپ کی طبیعت بوجھل نہیں ہوگی.

حمل کے کس ماہ میں کرونا ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺑﭽﮯ میں ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﺧﻄﺮﮦ زیادہ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ…؟

خوبصورت جلد

شہد ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور اسی لیے اگر اس کا روزانہ استعمال کریں تو آپ کے جسم سے یہ زہریلا مواد باہر نکال دیتا ہے اور اس طرح آپ کا خون صاف ہوجاتا ہے.

Loading...
شہد کو
Photo:File

جس کی وجہ سے آپ کی جلد صاف شفاف اور داغ دھبوں سے پاک ہو جاتی ہے.

کولیسٹرول میں کمی

جن لوگوں کو کولیسٹرول کی شکایت ہے ان کو چاہئے کہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے شہد کا استعمال کریں کیونکہ شہد میں ایسے اجزاء اور وٹامنز ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتے ہیں اور اس کی سطح کو لیول کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں .

خشکی کا خاتمہ

موسم سرما میں بہت سے لوگوں کو سر کے بالوں میں خشکی کی شکایت رہتی ہے ان کو چاہئے کہ خشکی کے خاتمے کے لیے دو چمچ شہد کو نیم گرم پانی میں مکس کریں اور پھر اس کو تھوڑی دیر تک سر پر لگا رہنے دیں.

شہد کو
Photo: File

بعد میں اس کو کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں اس طریقے سے اس کے استعمال سے آپ کے بالوں کی خشکی ختم ہو جاتی ہے.

دل کے لئے مفید

شہد میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو ہماری شریانوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں اور اس کے علاوہ خون کو جمنے نہیں دیتے یعنی شریانوں میں خون کو پتلا رکھتے ہیں.

شہد کو
Photo: File

شہد اگر روزانہ پانی کے ساتھ دو یا تین چمچ استعمال کیا جائے تو دل کی شریانیں کو سکڑنے کرنے نہیں دیتا

(Visited 31 times, 2 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں