لاہور: تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی کو فیڈرل ریویو بورڈ کے فیصلے سے مشروط کردیا گیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی ) کے سربراہ سعد رضوی کی رہائی کےمعاملے پر صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں حافظ سعد رضوی کی رہائی کا فیصلہ نہ ہوسکا۔
جو حکومت خود دھاندلی سے آئی وہ انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے، فضل الرحمان
محکمہ قانون ذرائع کے مطابق علامہ خادم رضوی کی برسی پر ضلعی انتظامیہ کوتحریک لبیک سے تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکومت پنجاب نے فیڈرل ریویو بورڈ میں سعد رضوی کے خلا
ف درخواست واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے جس میں کہا گیا کہ سعد رضوی کو رہا کردیا جائے تو اعتراض نہیں ہوگا۔
Discussion about this post