آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 12th December 2020)

Loading...

حمل
آپ بار بار غلطیاں کر رہے ہیں اور بلا سوچے سمجھے قدم اٹھا رہے ہیں یا تو استخارے کی مدد لیں یا پھر مکمل توکل کے ساتھ قدم اٹھائیں تاکہ کامیابی کے امکان زیادہ ہوں۔

ثور
اللہ فرماتے ہیں کہ میں انسان کے گماں کے ساتھ ہوں۔ وہ جیسا گماں کرے گا مجھے ویسا ہی پائے گا تو پھر یہ امید ضرور رکھیں جو آپ جو اچھا کرنا چاہ رہے ہیں وہ کامیابی ضرور ملے گی۔

جوزہ
ایک بھی پریشانی باقی نہیں رہے گی۔ جب آپ اللہ پاک پر بھروسہ کرکے چلیں گے۔ نماز کی پابندی کریں، جھوٹ سے دور رہیں اور صرف حق اور سچ کا ہی ساتھ دیں۔

سرطان
آپ کے اندر توکل کی شدید کمی ہے جس کی وجہ سے آپ دوسروں پر انحصار کرکے چلتے ہیں۔ اس میں ناکامی ملتی ہے تو بعد میں پریشان رہتے ہیں۔ ضرورت صرف توکل کی ہے۔

اسد
آپ اپنے راستے کو ابھی مت بدلیں۔ جب ایسا ہونا ہو گا تو خود بخود اسباب بن جائیں گے۔ اس لئے جو کام کر رہے تھے۔ اس پر توجہ دیں۔ امید ہے اسی میں بہتری آ سکتی ہے۔

سنبلہ
جو لوگ کافی دنوں سے مسلسل پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ وہ ایک مرتبہ تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں ان کو جو غلطیاں نظر آئیں۔ اس کی توبہ کریں اور پھر اپنے معاملات سیدھے رکھیں۔

loading...

میزان
صورت حال جو خراب تھی۔آپ کی توبہ نے ہی اس کو ٹھیک کرنا ہے۔ اپنے دل میں دیکھیں اور غور کریں کہ کیا سب کچھ ٹھیک ہے۔ خود ہی اندازہ ہو جائے گا، کہاں غلطی ہوئی ہے۔ فوری ٹھیک کریں۔

عقرب
اللہ پاک آپ کی ہر مشکل آسان فرمائے۔ آپ نے کافی سخت وقت گزارہ ہے۔ اب اس سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کی مشکلات آسان کرکے آپ کے لئے کوئی نیا راستہ نکال دے۔

قوس
آپ کی اندرونی صفائی بے حد ضروری ہے۔ جس دن آپ نے اندازہ کر لیا کہ آپ کس جگہ پر غلط ہیں اور اپنی اصلاح کر لی اس دن ان شاءاللہ سب کچھ خود بخود ٹھیک بھی ہو جائے گا۔

جدی
دنیا عالم اسباب ہے اور اسباب پیدا کرنا میرے اللہ کی رضا پر ہے۔ اس سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کے لئے ان شاءاللہ پردہ غیب سے کوئی سلسلہ پیدا فرما دیں گے، فکر نہ کریں۔

دلو
ہر شہر میں خیر ہے۔ فکر نہ کریں۔ اللہ نے چاہا تو جو ہوگا وہ اچھا ہی ہوگا۔ اور صبر کرنے والوں کے لئے تو زیادہ جلد امکانات پیدا ہو جائیں گے۔ آج بس دعا سے کام لیں۔

حوت
اللہ کی رضا کے بغیر تو پتہ بھی نہیں ہل سکتا تو پھر دوسروں کے وعدوں پر انحصار کرنے کے بجائے اس مالک حقیقی کے سامنے اپنی گزارشات کیوں نہ پیش کریں جو ہرچیز پر قادر ہے۔

(Visited 219 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں