نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید

پولیو ٹیم
Loading...

کرک: نامعلوم افراد کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

خیبرپختونخوا میں بنوں اور کرک کے سرحدی علاقے تخت نصرتی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ نامعلوم افراد ٹیم پرفائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

ڈی پی اوکرک کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی فائرنگ سے ٹیم محفوظ رہی ہے، شہید اہلکار کی میت قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے جب کہ واقعے کی نوعیت جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Loading...

کراچی میں دہشت گردی کا ہائی الرٹ جاری

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں بالعموم اورخیبر پختونخوا میں بالخصوص انسداد پولیو کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کئی رضاکار اور پولیس اہلکار جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

(Visited 4 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں